ڈیرہ بگٹی میں ریاست کے حق میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بی آر اے سے وابستہ کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی نے اپنے 100 سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق نور علی چاکرانی اور اس کے ساتھیوں نے پاکستان ہاؤس سوئی میں سرنڈر کیا، جہاں انہوں نے ریاستِ پاکستان سے وفاداری کا حلف بھی اٹھایا۔
سرنڈر کی کارروائی میر آفتاب بگٹی کی موجودگی میں مکمل کی گئی۔ حکام کے مطابق نور علی چاکرانی بی آر اے کے نمایاں اور مؤثر کمانڈرز میں شمار کیا جاتا تھا، اور اس کے قومی دھارے میں واپسی کو امن و استحکام کے لیے نہایت مثبت قدم قرار دیا جارہا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پیشرفت سے خطے میں امن کے فروغ اور دیرینہ مسائل کے حل میں مدد ملے گی.