سوئی ناردرن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا

سوئی ناردرن گیس کمپنی (SNGPL) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صارفین کے لیے دسمبر سے فروری تک کا نیا گیس لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت گھریلو صارفین کو دن میں تین اوقات میں وقفے وقفے سے گیس فراہم کی جائے گی۔

سوئی گیس حکام کے مطابق صارفین ان اوقات میں ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا با آسانی تیار کر سکیں گے۔

گیس فراہمی کے اوقات
• صبح: ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک
• دوپہر: ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک
• شام: ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک

حکام کے مطابق صنعتی سیکٹر کو فی الحال لوڈشیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، تاہم سردیوں میں گیس کی طلب معمول سے کئی گنا زیادہ ہو چکی ہے۔

ایس این جی پی ایل کا کہنا ہے کہ سسٹم میں گیس موجود ہے اور قلت کا سامنا نہیں ہے، تاہم گیس مہنگی ہونے کے باعث صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گیس کا استعمال صرف ضرورت کے مطابق کریں.

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا