خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو فون کرکے کہا تھا ہم آپ کو ووٹ دیتے ہیں حکومت بنالیں: مصدق ملک کا دعویٰ

وفاقی وزیر مصدق ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو فون کرکے کہا تھا کہ ہم آپ کو ووٹ دیتے ہیں آپ حکومت بنالیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ  خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو فون کرکے کہا تھا کہ ہم آپ کو ووٹ دیتے ہیں آپ حکومت بنالیں  اور اپنے زیرنگرانی فارم 45 اور 47 کھول کردیکھ لیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کی خورشید شاہ کے ذریعےدی گئی پیشکش کو ٹھکرادیا تھا۔

وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن بھی پی ٹی آئی کے پاس گئے اورکہا کہ پیپلزپارٹی آپ کو بلامشروط سپورٹ کرتی ہے آئیے آپ حکومت بنائیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ  پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کی ندیم افضل چن کے ذریعے دی گئی پیش کو بھی ٹھکرادیا تھا، پی ٹی آئی حکومت بھی نہیں بنانا چاہتی اور چلانا بھی نہیں چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت چلنے بھی نہیں دینا چاہتی تو آخرچاہتی کیا ہے؟ آپ حکومت سے بات کرنا بھی نہیں چاہتےلوگوں کو بے اختیار سمجھتے ہیں۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ