لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی نام نہاد “سٹریٹ موومنٹ” پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات تک بنگلہ دیش کی تصاویر لگا کر تحریک کی کامیابی کا تاثر دینے کی کوشش کی جاتی رہی، مگر دن کی روشنی نے تمام حقائق بے نقاب کر دیے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سٹریٹ موومنٹ کے دعوے داروں کو نعروں کا جواب دینے والا کوئی نہیں ملا، جس سے ان کی عوامی پذیرائی کا پول کھل گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کو سکھ کا سانس لینے دیں اور اس کے بعد پی کے عوام کی داد رسی بھی کریں۔
وزیر اطلاعات نے کہا: “پاکستان کے یورپ لاہور کی خوب سیر کر لی گئی، اب خدا کے لیے واپس تشریف لے جائیں۔ سیاسی ڈرامے، تصویریں اور پروپیگنڈہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوششیں ہیں، جس کا جواب عوام نے خاموشی سے دے دیا ہے۔”
عظمیٰ بخاری نے پیغام دیا کہ عوام کی حقیقی مسائل کی طرف توجہ دینا اور خیبر پختونخوا کے لوگوں کی شنوائی کرنا زیادہ ضروری ہے۔