پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل کالجوں کی سالانہ ٹیوشن فیس کی حد مقرر کردی

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے نجی میڈیکل کالجوں کی سالانہ ٹیوشن فیس کے لیے حد مقرر کردی۔ 

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نجی میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں کے لیے سالانہ فیس کی حد 18 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایم بی بی ایس کے لیے فیس 5 سال اور بی ڈی ایس کے لیے 4 سال تک لاگو ہوگی۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق یہ فیصلہ نائب وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے کیا۔  پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ فیسوں میں غیر ضروری اور غیر معقول اضافہ ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا۔

Related posts

آزاد کشمیر: وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک، ن لیگ نے قبل از وقت انتخابات کی شرط رکھ دی

وزیراعظم شہباز شریف نے لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا افتتاح کر دیا — ہونہار طلبہ و طالبات قوم کا روشن مستقبل ہیں

کراچی میں ای چالان سسٹم کا بڑا نقص سامنے آگیا — بےقصور شہری کو غلط چالان جاری