کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی

کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا، ڈبل روڈ دھماکے میں جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

ٹراما سینٹر کی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ دھماکےمیں زخمی 17 افراد ٹراماسینٹرلائے گئے ہیں جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے دھماکے میں 3 افراد کے جاں بحق اور 21 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

علاقہ مکینوں کا بتانا ہے کہ دھماکے کی آواز دور  علاقوں میں بھی سنی گئی جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سندھ کی تقسیم یا نئے صوبے کے قیام کی کسی بھی تجویز کی سخت مخالفت

نئے صوبے لسانیت یا قومیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں،اویس لغاری

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو غیرمؤثر قرار دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، امن کا فریم ورک موجود ہے: ترجمان دفتر خارجہ