جو آزمائشیں آنیوالی ہیں، پارٹی میں میرےنام سےسابقہ کاصیغہ ہٹنےمیں دیرنہیں لگےگی: شیر افضل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما شیر افضل مروت کا کہنا  ہےکہ  وہ پارٹی میں ایک سال کے اندر تین بار سابق ہوچکے ہیں، جو آزمائشیں مستقبل میں آرہی ہیں، پارٹی میں ان کے نام سے سابقہ کا صیغہ ہٹنے میں دیر نہیں لگےگی۔

پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ جو لوگ پارٹی یا لیڈر سے غداری کریں عوام انہیں پسند نہیں کرتے، فارورڈ بلاک بنانے والے وقتی ضرورت تو پوری کرسکتے ہیں لیکن  دور رس نتائج ان کے حق میں نہیں آئیں گے۔

علی امین گنڈا پور سے متعلق سوال پر شیرافضل مروت نے کہا پارٹی کے لیے علی امین نے بڑا کردار ادا کیا، اللہ نہ کرے کہ اس شخص سےکرسی چھینی جائے، علی امین گنڈاپور خوشامدی نہیں ہیں، ان کا قصور ہمیشہ یہی رہےگا کہ پارٹی کے لیے وہ بھی کرجاتے ہیں جس کا کہا نہ گیا ہو۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی ویسے ہی انتشار کا شکار ہے، علی امین پر وار کرنا دانشمندی نہیں، پی ٹی آئی میں جتنے مسائل اور ناکامیاں ہیں اس کی وجہ اتفاق نہ ہونا ہے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ