صدقۂ فطر کس پر لازم ہے؟

سوال:

صدقۂ فطر کس پر لازم ہے؟

جواب:

صدقہ فطر اس شخص پر لازم ہے جو ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے مساوی رقم یا کسی ایسی چیز کا مالک ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔ 

یہ ہر مسلمان پر چاہے وہ آزاد ہو یا غلام، عورت ہو یا مرد، بالغ ہو یا نابالغ، اولاد کی طرف سے اس کے سرپرست اور والد وغیرہ کو صدقہ ٔ فطر ادا کرنا ہوگا۔ 

حتیٰ کہ وہ اپنے اس بچہ کی طرف سے بھی صدقۂ فطر ادا کرے جو عیدالفطر کے دن صبح صادق سے چند لمحہ قبل ہی پیدا ہوا ہو ۔

Related posts

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی

غذائی دہشت گردوں کے خلاف کڑا اقدام — پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ معزز عدالتوں کا مؤثر کردار