بھارت: پولیس کی مسلمانوں کو جمعہ اور عید کی نماز سڑک پر پڑھنے پر پاسپورٹ کینسل کرنے کی دھمکیاں

بھارتی شہر میرٹھ میں جمعۃ الوداع اور عیدالفطرکی نماز سڑک پر پڑھنے پر پابندی لگا دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ پولیس کی جانب سے مسلمانوں کو سڑک پر  نماز پڑھنے پر سختی سے منع کیا گیا ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ پابندی جمعۃالوداع اور عید الفطر کی نماز سڑک پر پڑھنے پر لگائی گئی ہے، نماز مساجد اور عیدگاہ میں ہی ادا کی جائے گی، خلاف ورزی کی صورت میں پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کینسل کیا جا سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی  پولیس نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے افواہیں یا بدامنی پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل ڈالنے کی کسی بھی کوشش سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

میرٹھ میں سکیورٹی کیلئے ڈرون کیمروں کی مدد کے ساتھ ساتھ پولیس کے اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ حساس علاقوں میں سادہ لباس اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

Related posts

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے، ہلاکتیں 589 تک پہنچ گئیں، آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری

یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، اسپین میں 212 ہلاکتیں، فرانس میں 80 سالہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ایران نے امریکی دھمکیوں کے بعد مذاکرات ختم کر دیے، باقر قالیباف نے اندرونی تفصیلات بیان کر دیں