غیر معیاری جعلی کولڈ ڈرنکس کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں جاری

غیر معیاری جعلی کولڈ ڈرنکس کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں جاری گزشتہ ماہ مارچ میں 1ہزار 836 بیورجز یونٹس، جوس پلانٹس، واٹر پلانٹس کی چیکنگ کی گئی

259 کو 49لاکھ 59 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد،، 38 یونٹس کی پروڈکشن بند کی گئی ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر 17یونٹس کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے،22ہزار لٹر سے زائد جعلی کولڈ ڈرنکس، 434 لٹر ناقص پانی، 51لٹر پلپ، 80کلو کیمیکل، 429 کلو ایکسپائر اشیاء تلف کی گئی پنجاب فوڈ اتھارٹی ریگولیشنز 2017کے مطابق سکولوں میں کاربونیٹڈ ڈرنکس پر مکمل پابندی عائدہے سکول کینٹینز،کیفے میں، فیزی اور کاربونیٹڈ ڈرنکس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے،پنجاب فوڈاتھارٹی سکول کینٹینوں پر فروخت ہونے والی اشیاء کو سرخ،پیلی اور سبز تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے،سرخ رنگ کیٹیگری میں کاربونیٹڈ ڈرنکس، چھالیہ، تمباکو کی پروڈکٹس پر مکمل پابندی عائد ہے۔سکول کینٹین پر فروخت ہونے والی اشیاء کا پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور ہونا لازم ہے۔قوانین کی خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ کر کے کیفے،کینٹین کو بند کر دیا جاتا ہے۔زیر تعلیم بچوں کی اچھی صحت اور بہتر نشوونما کے لیے سکول نیوٹریشن پروگرام جاری ہے،

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان