وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ترک خاتون اوّل کی خصوصی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ترک خاتون اوّل کی خصوصی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گی وزیراعلیٰ مریم نواز چوتھی اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کی تین روزہ تقریب میں شریک ہونگی۔

ترکیہ کی خاتون اوّل ایمنہ اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کوانا طولیہ ڈپلومیسی فورم سے خصوصی خطاب کی دعوت بھی دی ترکیہ کی خاتون اول کی طرف سے وزیراعلیٰ مریم نواز کے اعزاز میں خصوصی ثقافتی تقریب ”اناطولیہ“بھی منعقد ہوگی ایمنہ اردوان کا کہنا ہے کہ مجھے اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں آپ کی شرکت سے بے حد خوشی ہوگی،امید ہے کہ آپ اناطولیہ کانفرنس میں میزبانی کا شرف ضرور عطا کریں گی۔منتظم ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ مریم نواز کی اے ڈی ایف 2025ء میں شرکت گرانقدر ثابت ہوگی۔انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کا عنوان ”منقسم دنیا میں سفارتی روابط کی بحالی“ ہوگا۔اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت شرکت کرے گے ممتازسفارتکاروں،رائے عامہ کے لیڈرز اورچیدہ چیدہ شخصیات شریک ہونگی وزیراعلیٰ مریم نواز اناطولیہ کانفرنس کے دوران اے ڈی ایف لیڈرز پینلز میں شرکت کریں گی وزیراعلیٰ مریم نواز اے ڈی ایف ٹاکس اور اے ڈی ایف راؤنڈز کا بھی حصہ ہونگی وزیراعلیٰ مریم نواز ”منقسم دنیا میں مستقبل کی تشکیل او ر علم سے تبدیلی کی طاقت“کے عنوان سے خصوصی خطاب کریں گی۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا