چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو صلح کیلئے آمادہ کرلیا

پشاور: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرنے پارٹی رہنماؤں کو صلح کے لیے آمادہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہر کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور،اسدقیصر،عاطف خان اور شہرام ترکئی سے گفتگو ہوئی جس میں علی امین گنڈاپور دیگرپارٹی رہنماؤں سےاختلافات ختم کرنے پر رضامند ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسدقیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی بھی اختلافات ختم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے چوائس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کی کوشش کی ، علی امین گنڈاپور نے معاملات سلجھانے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بڑی پارٹیوں میں اختلافات ہوتے ہیں تاہم اس کا مطلب نہیں کہ ٹوٹ پھوٹ ہوگئی، پارٹی رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ اختلافات سے مسائل بڑھیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب عاطف خان نے کہا کہ میں، اسد قیصر اور شہرام ترکئی علی امین گنڈاپور سے اختلافات ختم کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔

Related posts

رانا ثناء اللہ کا دعویٰ: جنرل باجوہ نے فیض حمید سے کہا رانا کو دوبارہ اسمارٹ بناؤ

ستھرا پنجاب‘ عالمی سطح پر تسلیم، بی بی سی اور بلوم برگ کی جانب سے ماڈل کی بھرپور پذیرائی

سازشی عناصر بانی پی ٹی آئی کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں، فیض حمید پورے منصوبے کے انچارج تھے: خواجہ آصف