’آئس والوں کو شوٹ کرو، کوئی پوچھے تو کہو علی امین نے گولی ماری‘: وزیراعلیٰ پختونخوا کا کارکنوں کو جواب

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دورہ مردان میں کارکنوں کو کہا ہے کہ  آئس منشیات کا استعمال کرنے والوں کو شوٹ کرو۔

کارکنوں کی علی امین گنڈاپور سے آئس کی روک تھام پر گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں وزیراعلیٰ کارکنوں سے پشتو میں گفتگو کر رہے ہیں۔ کارکنوں نے علی امین سے درخواست کی کہ آئس منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔

وزیراعلیٰ نے کارکنوں کو جواب دیا کہ آئس منشیات کا استعمال کرنے والوں کو شوٹ کرو، کوئی پوچھے تو کہو کہ علی امین نے گولی ماری۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کارکنوں کو رشوت لینے والے افسر کے سر پر اینٹ مارنے کا مشورہ دیا تھا۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ