اگلے برس پاکستان کی شرح نمو 3 فیصد تک پہنچنے کی توقع

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت میں استحکام اور  بحالی سے متعلق آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

 ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہےگی، معیشت میں بہتری، اصلاحات کے اثرات نمایاں ہیں جبکہ  آئی ایم ایف پروگرام اور اصلاحاتی اقدامات سے پاکستانی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2026 میں پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے، نجی سرمایہ کاری میں اضافے سے ترقی کی رفتار بڑھنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں 2025 میں مہنگائی کی اوسط شرح 6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ عالمی قیمتوں میں استحکام اورطلب میں کمی سے مہنگائی پرقابو پانا ممکن ہے۔

اے ڈی بی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی میں نرمی سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا، ٹیکس اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات نے معیشت کو سہارا دیا، پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن رہنے کے لیے اصلاحات کا تسلسل ضروری ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خواتین کی لیبر فورس میں شمولیت میں کمی ترقی میں رکاوٹ ہے، خواتین کو روزگار کے بہتر مواقع دے کر معیشت کو مزید تقویت دی جا سکتی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی قیمتوں میں استحکام اورطلب میں کمی سے مہنگائی پرقابو پانا ممکن ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا