صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی کلچر رپورٹرز سے ملاقات

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی کا کہنا ہے کہ تھیٹرز کے حوالے سے نیا قانون آئندہ ہفتے آرہا ہے پنجاب سینسر بورڈ کے آئندہ دو سے تین روز میں ازسرنو تشکیل دیا جارہا ہے۔

کلچر رپورٹرز سے ملاقات کے دوران عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ الحمراءلاہور میں جلد ایک فیملی تھیٹر شروع کرنے جارہے ہیں سترہ اپریل کو پنجاب حکومت کلچر ڈے منانے جارہے ہیں کلچر ڈے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود شرکت کرینگی مجھ سے سمیت پنجاب کا ہر شہری چاہتا تھیٹر کا ماحول فیملی ہو:عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایسے تھیٹرز ڈرامے بننے چاہیے جہاں لوگ بلاخوف و خطر اپنی فیملیوں کے ساتھ جائیں جو تھیٹرز میں فحاشی پھلائے گا اسکو پہلے تین نوٹس دیے جائیں گے پھر پنجاب میں تاحیات پابندی عائد کی جائے گی میں چاہتی تھیٹر کا نیا قانون تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بنایا جائے پاکستانی سٹیج ڈرامے دنیا میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں میرے محکمے میں بھی جو افسر فحاشی پھلانے والوں کا معاون ہوگا وہ میرے محکمے میں نہیں رہے گا میری تربیت کسی کی تضحیک کرنا نہیں ہے پہلے پنجاب آرٹس کونسل کے نوٹس کو کچھ سمجھا نہیں جاتا تھا لیکن اب ایسے نہیں چلے گا۔

Related posts

سرگودھا میں بس میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا ہائی وے پیٹرولنگ اہلکار گرفتار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شہریوں کے لیے صاف پانی کا تحفہ، “چیف منسٹر صاف پانی پروگرام” کا آغاز

پاکستان کا آئی سی سی کے متعصبانہ بیان پر شدید احتجاج، مؤقف میں درستی کا مطالبہ