پاکستانی عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری

سعودی عرب نے 10 ہزار اضافی عازمین حج کو حج کی اجازت دے دی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعودسے رابطہ کیا۔

پاکستانی عازمین حج کے لئے حج کوٹہ میں اضافہ کی خصوصی درخواست کی یہ درخواست ان شہریوں کے لئے کی گئی جو حج کی مقررہ آخری تاریخ گذر جانے کے بعد رجسٹریشن نہیں کرا سکے تھےوزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی کوششوں سے سعودی عرب نے پاکستان کے لئے مزید 10 ہزار حجاج کرام کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا پاکستان کی خصوصی درخواست سعودی حکام نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کے لئے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری دی یہ اقدام دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان قریبی تعلقات، باہمی تعاون اور پاکستانی عوام کے لئے سعودی عرب کی خصوصی توجہ کا عملی اظہار ہے اس اقدام کے بعد مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج 2025ءکی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار