نہری مسئلہ: صدر زرداری کی منظوری کا بولنے والے کیا وہاں سلیمانی ٹوپی پہن کر بیٹھے تھے؟ مراد علی شاہ

ٹھٹہ: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کہا وہ نہروں کی حمایت نہیں کرتے۔

ٹھٹہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سازشی کہتے ہیں کہ صدر زرداری نے نہروں کے منصوبے کی منظوری دی ہے، کیا یہ لوگ اس بند کمرے میں سلیمانی ٹوپی پہن کر موجود تھے؟

انہوں نے کہا کہ صدرزرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کہا وہ نہروں کی حمایت نہیں کرتے۔

واضح رہے لکہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے پر مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاج  کیا جارہا ہے جب کہ پیپلز پارٹی بھی سندھ سے کینال نکالنے کے منصوبے کی شدید مخالفت کررہی ہے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ