میٹرک کے پرچے میں ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال، معاملہ اسمبلی پہنچ گیا

پشاور:  میٹرک کے مطالعہ پاکستان کے پرچے میں سابق وزیراعظم پاکستان  ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال پر رکن پیپلز پارٹی احمد کریم کنڈی نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہےکہ صوبائی حکومت  نے تعلیمی ایمرجنسی کا  نعرہ لگایا تھا لیکن حکومت تعلیم کے فروغ کے بجائے نفرت کی سیاست کو ہوا دے رہی ہے۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہےکہ  ذوالفقار علی بھٹو کی اصلاحات تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلیوں کا نقطہ  آغاز تھیں، شہید ذوالفقارعلی بھٹو  نے علم دوست ریاست بنانے کا خواب  دیکھا تھا، ان سے متعلق من گھڑت سوال انتہائی قابل افسوس ہے۔

 رکن پیپلز پارٹی احمد کریم کنڈی نے مطالبہ کیا ہےکہ خیبرپختونخوا حکومت  ذوالفقار علی بھٹو کی اصلاحات کو خراج تحسین پیش کرے۔

خیال رہےکہ  پشاور بورڈ کے  میٹرک کے مطالعہ پاکستان کے پرچے میں طلبہ سے ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی کی ناکامی کی 4 وجوہات لکھنے کو کہا گیا تھا۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا