مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے لیپ ٹاپ سے بین الاقوامی فراڈ گروپ کے شواہد مل گئے

کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے لیپ ٹاپ سے بین الاقوامی فراڈ گروپ کے شواہد مل گئے۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس پر ملزم ارمغان کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور اسی حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے انسداد دہشتگردی عدالت میں رپورٹ پیش کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ارمغان اور اس کے والد کامران قریشی نے فراڈ کیلئے کمپنی بنائی تھی  اور متعلقہ فراڈ کمپنی کی سالانہ آمدن 3 سے 4 لاکھ امریکی ڈالرز ہے جب کہ کمپنی میں 25 ملازمین کام کررہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارمغان نے ملازم کے ذریعے لگژری گاڑیاں خریدیں جن کی مجموعی قیمت 15 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔

مصطفیٰ عامرقتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کو منی لانڈرنگ کیس میں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ