پنڈی صدر میں غیرملکی فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ کا مقدمہ درج

راولپنڈی کے علاقے صدرمیں غیرملکی فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اتوار اورسوموار کی درمیانی رات راولپنڈی کے علاقہ صدر میں ڈنڈا بردار افراد نے انٹرنیشنل فوڈ چین میں داخل ہوکر حملہ کردیا۔ ڈنڈا بردار افراد نے ریسٹورنٹ میں توڑپھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی، عورتوں، بچوں اور ریسٹورنٹ کے عملے کو ہراساں کیا۔

مشتعل افراد نے ریسٹورنٹ کے عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور بیہودہ زبان استعمال کرتے رہے۔

تھانہ کینٹ پولیس نے انٹرنیشنل فوڈ چین میں ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے ملزمان کی شناخت کرلی ہے اور قانون کی خلاف ورزی اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Related posts

پولیس نے خیبر پختونخواہ کے لیے پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار کرلیا

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے