گوجر خان: شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 200 سے زائد افراد کی حالت خراب

راولپنڈی: گوجر خان میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 200 سے زائد افراد کی حالت خراب ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے لوگوں کی کثیر تعداد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد 200 سے زیادہ ہے، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان موقع پر پہنچ گئے، محکمہ صحت اور فوڈ حکام بھی پہنچ گئے ہیں۔

Related posts

عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا

پاکستان اور انڈونیشیا کا سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

فتنہ خان کی سیاست اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے: عظمیٰ بخاری