اسرائیلی مصنوعات كا بائیكاٹ ضروری، شہریوں كی جان و مال كو نقصان نہ پہنچایا جائے: راغب نعیمی

اسلام آباد: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کا کہنا ہےکہ  اسرائیلی  مصنوعات  اور كمپنیوں كا معاشی بائیكاٹ كرنا ضروری ہے لیکن معاشی بائیكاٹ میں عام شہریوں كی جان و مال اور  املاک كو نقصان نہ پہنچایا جائے۔

ایک بیان میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا اسرائیل كے مجرمانہ اقدامات کی مذمت كرتے ہیں۔ ان مجرمانہ اقدامات كو  روكنے میں حسب استطاعت اپنا كردار  ادا كرنا لازم ہے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مصنوعات  اور كمپنیوں كا معاشی بائیكاٹ كرنا ضروری ہے لیکن معاشی بائیكاٹ میں عام شہریوں كی جان و مال اور املاک كو نقصان نہ پہنچایا جائے۔

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا