وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت گندم پر خصوصی اجلاس

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا مریم نواز نے کسان کا نقصان نہ ہونے اور مفادات کے تحفظ کے وعدے کی تکمیل کا فیصلہ کرلیا۔

گندم کٹائی کے موقع پر وزیر اعلی مریم نواز کا وعدہ پورا کرتے ہوئے شاندار کسان پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ گندم کے کاشتکاروں کے لئے یہ پیکیج پنجاب کی تاریخ کا منفرد,بہترین اور بے مثال ثابت ہوگا۔ان شاءاللہ ، گندم کے کاشتکاروں کو محنت کا پورا معاوضہ ملے گا ایسے اقدامات کرینگے آٹا بھی مہنگا نہ ہو اور کسان کو بھی نقصان نہ ہو۔کسان بھائیوں نے شب وروز محنت کرکے میری اپیل پر ریکارڈ گندم کاشت کی۔کسان کی کاوشوں سے پنجاب نے گندم کی کاشت کا ہدف پورا کیا۔کسان کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے مفادات کا تحفظ بھی کرینگے۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار