بیرسٹر گوہر اور دیگر کی عمران خان سے جیل میں ملاقات، بہنیں آج بھی نہ مل سکیں

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈيالہ جیل میں ان کی بہنوں کی آج بھی ملاقات نہ ہوسکی۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل  سلمان اکرم راجا کی جاری کردہ فہرست کے برخلاف فیصل چوہدری سمیت 4 دیگر لوگ بھی بانی سے مل آئے، فیصل چوہدری کے ساتھ علی عمران، رائے سلمان اور مبشر مقصود نامی افراد نے بھی بانی سے ملاقات کی۔

پی ٹی آئی کی جاری فہرست میں شامل صرف بیرسٹرگوہر اور سلمان صفدر کو ملاقات کی اجازت ملی۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو بھی اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ 

عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈيا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بانی نے پارٹی لیڈرز کو ایک دوسرے کےخلاف بات کرنے سے منع کیا ہے، انہوں نے کسی کو مذاکرات کا اختیار نہيں دیا اور نہ ہی کسی کو ڈيل کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ فیملی کی ملاقات نہ کرائے جانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کريں گے۔ فیصل چوہدری نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی بھی بانی سے ملاقات نہيں ہورہی تھی میں نے کروادی ہے۔

دوسری جانب میڈيا سے گفتگو میں علیمہ خان نے ملاقات کرائے جانے تک اڈيالہ جیل کےباہر بیٹھے رہنے کا اعلان کیا تاہم بعد ازاں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اڈیالہ جیل سے لاہور واپس روانہ ہوگئیں۔ 

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ