عمران خان کی بچوں سے بات کرانے اور ذاتی ڈاکٹرز سے طبی معائنے کی درخواستیں منظور

اسلام آباد: اسپیشل سینٹرل عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بچوں سے فون پر بات کرانے اور طبی معائنے کی درخواستوں پرفیصلہ سنادیا۔

اسلام آبادکے اسپیشل سینٹرل جج شاہ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بچوں سے فون پر با ت کروانے اور ذاتی ڈاکٹرز سے طبی معائنے سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے دونوں درخواستیں منظور کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا کہ رواں سال اور گزشتہ سال جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی ہفتہ واربچوں سے واٹس ایپ پربات کروانےکا حکم دیاتھا لہٰذا اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کریں۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جیل حکام واٹس ایپ کال سے متعلق تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جیل میں موجود ڈاکٹرز کی موجودگی میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی ڈاکٹرز کوطبی معائنہ کرنے دیا جائے اور طبی معائنے سے متعلق تعمیلی رپورٹ 28 اپریل کو عدالت میں جمع کروائی جائے۔

Related posts

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا

ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے پر غور، عوام کو مزید ریلیف دینے کی کوشش جاری: وفاقی وزیر پیٹرولیم

بغیر قانونی طریقہ کار پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ