اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری، اولے پڑنے سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی اور کئی علاقوں میں بڑے سائز کے اولے پڑے۔

شدید ژالہ باری کے باعث گاڑیوں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ بارش کے ساتھ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کئی درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے۔

 بارش اور ژالہ باری سے پنڈی اسلام آباد میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ