موٹروے پر دوران ڈرائیونگ ڈرائیور سوگیا، ٹرک کی ٹکر سے موٹر وے پولیس انسپکٹر شہید

لاہور: موٹروےایم 4 پر ٹرک کی ٹکر سے موٹروے پولیس کا افسر شہید ہوگیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروےایم 4 پر امین پور کے قریب ٹرک نے پٹرولنگ پر موجود موبائل کو ٹکر مار دی۔

ترجمان نے بتایا کہ دوران ڈرائیونگ ٹرک کا ڈرائیور سو گیا تھا جس کے باعث ٹرک نے  پٹرولنگ موبائل کو ٹکرماری جس سے پولیس افسر شہید ہوگیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ موٹروےپولیس افسران روڈ یوزرز کو بریفنگ و ایجوکیشن دے رہے تھے، حادثے کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کوگرفتارکرلیا گیا۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ