وزیر آبپاشی سندھ نے ٹی پی لنک کینال کھولنے پر ارسا کو دوسرا خط لکھ دیا

کراچی: وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے ٹی پی لنک کینال کھولنے پر ارسا دوسرا خط لکھ دیا۔

وزیر آبپاشی سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ارسا نے ٹی پی لنک کینال سے پانی کا اخراج 2981 کیوسک سے بڑھا کر آج 3814 کیوسک کر دیا۔

جام خان شورو نے خط میں کہا کہ سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے، ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے اور سندھ کو اس کے حصے کا پانی دیا جائے تاکہ پانی کی قلت کم ہو۔

واضح رہے اس سے قبل محکمہ آبپاشی پنجاب کی جانب سے بھی ارسا کو خط لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ربیع کی فصلوں کےلیے پانی کی مجموعی طور پر 16فیصد کمی تھی جس پر سندھ کو 19اورپنجاب کو 22 فیصد کم پانی دیاگیا۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا