رانا ثنااللہ کا شرجیل میمن سے پھر رابطہ، پانی کے مسئلے پر مشاورت آگے بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور  رانا ثنااللہ  نے  پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر شرجیل میمن سے ایک بار  پھر ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پانی کے مسئلے پر مشاورت آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔گفتگو کے دوران نہروں کا مسئلہ حل کرنے سے متعلق معاملات کو آگے بڑھایا گیا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، واٹر اکارڈ کے مطابق کسی صوبے کا پانی کسی دوسرے صوبے کو منتقل نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی کی تقسیم انتظامی اور تکنیکی مسئلہ ہے جس کا حل بھی انتظامی اور تکنیکی بنیادوں پرکیا جائےگا،کسی صوبے کی حق تلفی ممکن نہیں، صوبوں کے تحفظات  دور کیے جائیں گے اور مشاورت کے عمل کو مزید وسعت دی جائےگی۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ