صدر اور وزیر اعظم کا پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس

صدر آصف زرداری اور  وزیر اعظم شہباز شریف نے پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے آنجہانی پوپ کی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس امن اور انصاف کی ایک توانا آواز تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوپ فرانسس کا طرزِ عمل تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے مشعلِ راہ رہا۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا کہ پوپ فرانسس کے انتقال سے دنیا ایک مخلص اور امن کے داعی سے محروم ہوگئی ، فلسطین ایشو پر پوپ فرانسس کے اصولی مؤقف کو اقوام عالم میں سراہا گیا۔

خیال رہےکہ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری بیان میں پوپ فرانس خورخے ماریو برگولیو کی 88 برس کی عمر میں انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کراسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا