لاہور: تیز گام ٹرین کے واش روم سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش برآمد

لاہور میں تیز گام ٹرین کے واش روم سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

 پولیس کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جا نے والی تیز گام ایکسپریس لاہور ریلوے اسٹیشن پر رُکی تو اس کے ٹوائلٹ سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔

مسافروں کی اطلاع پر ریلوے پولیس نے لاش تحویل میں لے لی اور شناخت کا عمل شروع کیا،جاں بحق شخص کی عمر 60 سے 70سال ہے ۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مسافرکے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کردی۔

Related posts

وزیراعظم کی واپسی کے بعد وفاقی کابینہ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری متوقع

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کے لیے باکو روانہ

27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک برقرار