پی ٹی آئی کے پی : سرکاری عہدہ رکھنے والوں اور غیر فعال کارکنان کو پارٹی میں شامل نہ کرنیکی ہدایات

پشاور: تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں نئی تنظیم سازی کے لیے طریقہ کار اور گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔

جاری اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی تنظیم نو کیلئے طریقہ کار و گائیڈ لائنزجاری کی گئی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ  پی ٹی آئی کے پی کے طریقہ کار کے مطابق  ضلعی تنظمیوں میں 9 مئی واقعات کے بعد اور گزشتہ عام انتخابات کے دوران فعال کارکنان کو پارٹی تنظیموں میں شامل کرنے کے لیے ترجیح دی جائے گی جب کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد غیرفعال رہنے والے کارکنان اور سرکاری عہدہ رکھنے والوں کو بھی پارٹی تنظیموں میں شامل نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف کی تنظیمیں بنانے کے لیے پینل تشکیل دیے جائیں ،  پارٹی کے ریجنل صدور اور جنرل سیکرٹریز ضلعی سطح پر پینل تیار کریں گے، تنظیموں میں نااہل ،غیرفعال اور متنازع رہنما شامل نہیں ہوں گے۔

 ریجن کے عہدیداروں کی تقرری 29 اپریل ، ضلعی عہدیداروں کی 9 مئی جب کہ تحصیل عہدیداروں کی تقرری 23 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ  نئی تنظیموں کی حتمی منظوری کا اختیار صرف پارٹی کے صوبائی صدرکو حاصل ہوگا ۔

Related posts

چوہنگ پولیس ٹریننگ سینٹر میں سی سی ڈی افسران کا تربیتی سیشن

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ، پی ڈی ایم اے نے 6 جولائی تک ہائی الرٹ جاری کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اہم ملاقات کی