کیا بھارت پاکستان کا پانی فوری روک سکتا ہے؟ سابق ایڈیشنل کمشنر سندھ طاس معاہدہ نے بتادیا

لاہور : سابق ایڈیشنل کمشنر سندھ طاس معاہدہ شیراز میمن کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سندھ طاس معاہدہ عملا 4 سال سے رُکا ہوا ہے۔

چوائس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیراز میمن نے کہا کہ بھارت ہم سے نہ ہی سالانہ میٹنگ کررہا ہے اور نہ ڈیٹا شئیرنگ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا، پاکستان کا پانی روکنے کے لیے بھارت کو بڑے ڈیم بنانے ہوں گے، پانی روکنے میں بھارت کو کئی سال درکار ہوں گے، پانی فوری روکنے کا تاثر درست نہیں۔

شیراز میمن نے کہا کہ پاکستان بھارت کی طرف سے معاہدے کی معطلی کے خلاف ورلڈ بینک جاسکتا ہے، ورلڈ بینک سے پاکستان کو ریلیف مل جائے گا۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ