کوئٹہ: بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بارودی سرنگ کے دھماکے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں بارودی سرنگ کادھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سرنگ کے دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا: رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں 223 شہری شہید، 570 زخمی

آئی ایم ایف کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اظہارِ اطمینان، امداد میں مزید اضافے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی کا 21 دسمبر سے موجودہ نظام کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان