پاکستان کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے، سیکرٹری خارجہ

اسلام آباد: پاکستان کی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان میں تعینات  غیر ملکی سفارت کاروں کو بھارت کی جانب سے کشیدگی بڑھانے کی کوششوں سے خبردار کردیا۔

پاکستان کی جانب سے  اسلام آباد میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں اور سفارتی نمائندوں کو مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد صورت حال پر بریفنگ  دی گئی۔

خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ نے سفیروں اور سفارتی نمائندوں کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔

خارجہ سیکرٹری نے پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ہتھکنڈے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ ڈالیں گے، پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کو مسترد کیا ہے۔

آمنہ بلوچ نے غیر ملکی سفارت کاروں کو بھارت کی جانب سے کشیدگی بڑھانے کی کوششوں سے بھی خبردار کیا اور اِس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا