ویمن ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار ذہنی صحت کے مسائل کا شکار، کرکٹ سے بریک لے لی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار مینٹل ہیلتھ کا شکار ہو گئیں۔

ندا ڈار نے مینٹل ہیلتھ کے ایشو پر کرکٹ سے بریک لے لیا اور اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے۔

ندا ڈار نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں میری ذات اور پروفیشن کے حوالے سے بہت کچھ ہوا، ان معاملات کی وجہ سے میری ذہنی صحت پر بہت اثر پڑا ہے۔

فوٹو: اسکرین گریب

ان کا کہنا ہے کہ اس وجہ سے میں کرکٹ سے بریک لے رہی ہوں تاکہ اپنے اوپر فوکس کرسکوں، میری پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان ندا ڈار کو آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے کیمپ میں بلایا گیا تھا جس کے لیے ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا اور فٹنس کی بنیاد پر انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

فیصل آباد میں لگائے جانے والے کیمپ میں ندا ڈار شامل ہی نہیں تھیں، انہیں اب نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلنے کے لیے کہا گیا تاہم انہوں نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کھیلنے سے منع کر دیا اور کرکٹ سے بریک لے لیا۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز