نہروں کا معاملہ: وزیراعظم نے سندھ کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہےکہ وزیراعظم نے صوبائی حکومت کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہی طلب کرلیا ہے۔

چوائس نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نےکہا کہ سی سی آئی کا  اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا لیکن حکومت سندھ کی گزارش پر آج شام  وزیر عظم کی زیر صدارت  اسلام آباد میں اجلاس ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی طرف سے وزیر اعلیٰ سندھ سی سی آئی اجلاس میں شرکت کریں گے جب کہ بلاول بھٹو اور وزیر اعظم کی جو بات چیت ہوئی اس کے تحت فیصلہ ہوگا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سی سی آئی میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا اور مسئلہ ختم ہوجائے گا، پہلے بھی وفاقی حکومت سے گزارش کی تھی کہ سی سی آئی کی میٹنگ جلدی کرائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کے باعث راستوں کی بندش سے لوگوں کو بہت زیادہ مسائل تھے،گڈز ٹرانسپورٹ رکی ہوئی ہے، کسانوں اور تاجروں کو نقصان ہورہا تھا جب کہ راستوں کی بندش سے مال مویشی کا کاروبار کرنے والوں کو بہت مشکلات تھیں۔

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےشکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا مطالبہ منظور کیا، سندھ حکومت ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے۔

Related posts

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی

غذائی دہشت گردوں کے خلاف کڑا اقدام — پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ معزز عدالتوں کا مؤثر کردار