پاک افغان سرحد کے قریب سویپنگ آپریشن، مزید 17 خوارج ہلاک، تعداد 71 ہوگئی

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب سویپنگ آپریشن کرتے ہوئے مزید 17 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے پاک افغان سرحد پر حسن خیل کے نواحی علاقوں میں کلیئرنس آپریشن کیا جس میں 17 خوارج ہلاک ہوئے، مارے گئے خوارج اپنے بھارتی آقاؤں کے ایما پر کارروائیاں کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے 17 خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، شمالی وزیرستان مں 3 دن کی کارروائی کے دوران اب تک 71 دہشگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ روز کے آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے 54 خوارج ہلاک کیے تھے، سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز ہونے والے آپریشن کے فالو اپ میں یہ آپریشن کیا۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا