بھارتی اقدام پر آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کردی: اٹارنی جنرل پاکستان

اسلام آباد: اٹارنی جنرل پاکستان نے کہا ہےکہ بھارت نے جو کچھ کیا سب کی توجہ اس پر ہے اور آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کردی۔

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل نے بیان دیا کہ  ملٹری ٹرائل کا سامنا کرنے والوں کو اپیل کا حق دینے کا معاملہ پالیسی میٹر ہے اور اس پر ہدایات لے کر ہی گزارشات عدالت کے سامنے رکھ سکتا ہوں ۔ 

اس پر آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا پارلیمنٹ نے جو کرنا ہے کرے وہ ان کا پالیسی معاملہ ہے، ہم نے صرف اس کیس کی حد تک معاملہ دیکھنا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے پوچھا دلائل میں کتنا وقت درکار ہوگا؟ اٹارنی جنرل نے کہا وہ 45 منٹ میں دلائل مکمل کر لیں گے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

Related posts

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا

ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے پر غور، عوام کو مزید ریلیف دینے کی کوشش جاری: وفاقی وزیر پیٹرولیم

بغیر قانونی طریقہ کار پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ