پی ٹی آئی میں اختلافات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں: شیر افضل مروت

پشاور: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔

جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا پی ٹی آئی کو ایسا تاثر نہیں دینا چاہیے کہ پارٹی میں انتشار ہے۔

ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں اور یہ اختلافات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا اب تو میں پارٹی سے نکالا جا چکا ہوں، میرے بیانات کو متنازع نہ کہیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کی دیر ہے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، جب بھی پارٹی کو ضرورت پڑی یا بانی پی ٹی آئی نےب لایا تو جاؤں گا۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی صوبائی اور مرکزی قیادت میں اختلافات پیدا کرنے کیلئے مائنز اینڈ منرلز بل کو متنازع بنایا گیا، وزیراعلیٰ کے پی پہلے سےکہہ چکے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ صوبہ مرکز کو اپنا حق دے۔

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا