پاکستان میں مہنگائی کی شرح 60 سالوں کی کم ترین سطح پر اور زرمبادلہ ذخائر دگنا ہوگئے: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کہا ہےکہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 60 سالوں میں کم ترین سطح پر ہے اور  زرمبادلہ ذخائر دگنے ہوگئے۔

ہارورڈ یونیورسٹی میں خطاب کرتےہوئے محمد اورنگزیب  نے کہا کہ قرضوں میں کمی کے لیے مالیاتی ذرائع میں اضافہ اور ٹیکس اصلاحات کی جائیں گی جب کہ نجکاری سے ہر سال جی ڈی پی کا 2 فیصد بچنے کی توقع ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 60  سالوں میں کم ترین سطح 0.7 فیصد پر ہے جب کہ  زرمبادلہ ذخائر دگنے  ہوگئے اور  روپے کی قدر میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مارچ 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے زیادہ رہا، بیرونی سرمایہ کاری میں 44 فیصداور آئی ٹی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Related posts

نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا قیام ایک قومی مسئلہ ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد کے مستقبل کا نیا انتظامی نقشہ وزیراعظم کو پیش، 27 رکنی اسمبلی کی سفارش

حماد اظہر حراست میں، پولیس تاحال گرفتاری ڈالنے میں ناکام، مقدمات کی قانونی حیثیت کا جائزہ شروع