پہلگام واقعہ کی کوئی انکوائری نہیں اور منٹوں میں پاکستان پر الزام لگا دیا: عقیل ملک

اسلام آباد: وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہےکہ پہلگام واقعے کی کوئی انکوائری نہیں اور چندمنٹ میں پاکستان پر الزام لگا دیاگیا۔

 وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل ملک نے چوائس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کی ناکام کوشش کی ہے، کوئی انکوائری نہیں اور چندمنٹ میں پاکستان پر الزام لگا دیاگیا،  بھارت کے اندر سے بھی اب آوازیں آنی شروع ہوگئی ہیں۔

انہوں نےکہا کہ افواج پاکستان مکمل طرح تیار ہیں،بھارت نے مہم جوئی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائےگا جب کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق قانونی جنگ کی بھی تیاری مکمل ہے۔

وزیر مملکت قانون کا کہنا تھا کہ  سندھ طاس معاہدے کا ورلڈ بینک ضامن ہے، معاہدے کی معطلی ہوہی نہیں سکتی ، معاہدے کی یکطرفہ معطلی کسی صورت ممکن نہیں۔

عقیل ملک نے مزید کہا کہ ماضی میں ہونے والی اے پی سی میں صرف ایک جماعت نے شرکت نہیں کی، سیاسی اختلافات تو ہوتے ہیں مگر قومی سلامتی پر تمام جماعتیں متحد ہیں۔

Related posts

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی

غذائی دہشت گردوں کے خلاف کڑا اقدام — پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ معزز عدالتوں کا مؤثر کردار