دو جوہری طاقتیں آمنے سامنے آئیں توحالات کیا ہونگےکچھ نہیں کہاجاسکتا: پاکستانی سفیر

واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ دو جوہری طاقتیں آمنےسامنے آئیں توحالات کیا ہونگےکچھ نہیں کہاجاسکتا۔

امریکی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے سعید شیخ نے کہا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،کسی قسم کی مہم جوئی ہوئی توبھرپورقوت سےجواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دوجوہری طاقتیں آمنےسامنے آئیں توحالات کیاہوں گےکچھ نہیں کہاجاسکتا، ہماری معاشی ترقی امن کی متقاضی ہے لیکن ہم باوقار امن پریقین رکھتے ہیں۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کابھارت نے تاحال کوئی ثبوت نہیں دیا، بھارت اپنی جابرانہ پالیسیوں اور انتظامی کوتاہیوں کا بوجھ پاکستان پر نہیں ڈال سکتا، بھارت 7 لاکھ فوج کی موجودگی بھی مقبوضہ کشمیر میں امن یقینی نہیں بنا سکتا تو یہ بھارت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا