آرمی چیف نے کسی معاہدے کے بغیر انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بھارتی چینلز اور یو آر ایلز بلاک کرادیے، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کسی بین الاقوامی معاہدے کے بغیر انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بھارتی چینلز اور یو آر ایلز بلاک کرادیے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان بھارت کا ہر موقع اور ہر محاذ پر اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا اور سود سمیت وصول کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یکے بعد دیگرے بھارتی لنکس بین الاقوامی سطح پر بند ہوتے جارہے ہیں، آرمی چیف نے پہلے مرحلے میں ہی بھارتی ویب سائٹس کو بلاک کردیا تھا۔

فیصل واوڈا کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وہ کر دکھایا ہے جو کبھی کوئی نہیں کر سکا۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا