خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 خوارج مارے گئے

راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 خوارج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا میں تین کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 5 خوارج ہلاک اور 2 گرفتار ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس آپریشن کیا جس میں ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی فرید اللہ سمیت تین خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان