80 لاکھ سکے لے جانے والا ٹرک ٹیکساس ہائی وے پر الٹ گیا

امریکا میں سکوں سے بھرا ٹکر ہائی وے پر الٹ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس میں سکوں سے بھرا ٹکر ہائی وے پر رواں دواں تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

ایلورڈ فائر حکام نے بتایا گیا ہے کہ ٹرک میں 80 لاکھ سکے تھے جو الٹنے کے باعث ہائی وے پر پھیل گئے جس کے سبب ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

فوٹو اے پی

حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور اور ایک مسافر معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرک الٹنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے سکے جمع کرنے کا کام شروع کیا گیا جس میں مشینری کی مدد بھی لی گئی۔

Related posts

سمندر میں 7 دن تک بہتے رہنے والا سیاح معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا

تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک بہادر اسکائی ڈائیور نے دنیا کے بلند ترین فعال آتش فشاں پر کامیاب لینڈنگ کرکے حیران کن عالمی ریکارڈ

میوزیم میں کھڑی گاڑی نیویارک میں ٹریفک قوانین توڑنے لگی، امریکی حکام بھی حیران