سیالکوٹ: شہریوں کا پاک فوج کے جوانوں کا استقبال، ٹینکوں اور اہلکاروں پر پھول نچھاور کیے

سیالکوٹ میں شہریوں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بارڈر سے آنے والے پاک فوج کے ٹینکوں اور  اہلکاروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

پاکستان کا جھنڈا اٹھائے شہریوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ شہریوں نے ٹینکوں پر موجود پاک فوج کے جوانوں کو گلدستہ بھی پیش کیا۔

پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر شہریوں کی محبت کا جواب دیا گیا۔

اس کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ