پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک، اہم ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش

بھارتی جارحیت کے جواب میں جہاں پاکستانی فورسز دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں وہیں پاکستانی پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو بھی ہیک کر لیا گیا۔

پاکستانی سائبر حملوں میں ہیک کی گئی ویب سائٹس میں بھارتی آسام رائفل، ڈپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی پورٹل اور انڈین ڈیفنس پروڈکشن بھی شامل ہیں۔

انڈین ڈیفنس پروڈکشن ویب سائٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فار سیل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹس پر ’انڈین دہشتگردی کے ثبوت، بھارت دہشتگردی کی آماجگاہ ہے‘ لکھا گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کی سائبر اٹیک ٹیم نے مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ پر سائبرحملہ کرتے ہوئے اسے ہیک کر لیا تھا۔

پاکستانی سائبر حملے کے نتیجے میں مہاراشٹرا کی بجلی مکمل طور پر بند ہو گئی تھی، اس حملے کے نتیجے میں مہاراشٹر کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا ریکارڈ بھی اڑا دیا گیا تھا۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا