پاک بھارت کشیدگی میں چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے اپنا لوہا منوا لیا

حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے اپنا لوہا منوا لیا۔

برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق اسی طیارے نے بھارت کا رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا، فوجی امور کے چینی ماہر نے جنگ میں ملی اس کامیابی کو چینی طیاروں اور فوجی سازوسامان کی بہترین تشہیر قرار دے دیا۔

چینی ماہر نے کہا کہ جنگی میدان میں کامیابی سے زیادہ اچھی تشہیر کوئی اور ہو ہی نہیں سکتی، پاکستان نے بھارت کے ساتھ لڑائی میں پہلی بار جے 10 سی لڑاکا طیارے کا جنگی میدان میں استعمال کیا ہے، دوسری طرف امریکی میڈیا نے بھی بھارتی ائیر فورس کے زیرِ استعمال فرانس کے تیار کردہ 2 رافیل طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کردی۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق وڈیوز کے جائزے سے تصدیق ہوگئی ہے کہ ملبہ فرانس کے تیار کردہ جنگی جہازوں کا ہے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ