کوئی بھارتی پائلٹ ہماری تحویل میں نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی بھارتی پائلٹ ہماری تحویل میں نہیں۔

گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی جس کا مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا اور 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی جہاز گرائے اور گزشتہ رات میں آپریشن بُنیان مّرصُوص لانچ کیا۔

پاکستان کے تباہ کن جواب میں بھارتی دفاعی نظام نیست و نابود ہوگیا اور دشمن فوج نے نقصان کا اعتراف کرلیا۔

سوشل میڈیا پر خبریں گرم تھیں کہ پاکستان نے آپریشن بُنیان مّرصُوص کے دوران ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا ہے تاہم اب ترجمان پاک فوج نے تردید کردی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایاکہ کوئی بھارتی پائلٹ ہماری تحویل میں نہیں۔

دوسری جانب پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایاکہ بھارتی فضائیہ کی جارحیت پر اس کے طیارے مار گرائے اور پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان